Home Latest News Urdu پاک چین تعلقات بنی نوع انسان کے فلاح و بہبود کی فکر پر مبنی ہیں، صدر عارف علوی۔
Latest News Urdu - May 24, 2021

پاک چین تعلقات بنی نوع انسان کے فلاح و بہبود کی فکر پر مبنی ہیں، صدر عارف علوی۔

.

چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ورچوئل استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں کے پاس دنیا کو کثیرالجہتی کی طرف لے جانے اور اخلاقیات پر مبنی اداروں کے قیام کو یقینی بنانے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے اہداف انسانیت کی فلاح و بہبود پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جتنا اس سمت کی طرف گامزن ہوں گے اتنا ہی امن و امان کا قیام ممکن ہوگا۔ انہوں نے صدر ژی جن پنگ کو مبارکبادی خط پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور مریخ پر کامیاب رسائی پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اس سے ثابت ہوتا ہےکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں یہ ملک کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

Comments Off on پاک چین تعلقات بنی نوع انسان کے فلاح و بہبود کی فکر پر مبنی ہیں، صدر عارف علوی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔