پاک چین تعلقات کاخطے میں امن و استحکام کے لئے کلیدی کردار۔
.
ڈائریکٹر چائینہ ریڈیو انٹرنیشنل (سی آر آئی) اسلام آباد چن ژیانگ (شاہین) نے ریڈیو پاکستان کے نیوز اور کرنٹ افیئرزچینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار تعاون پر مبنی شراکت کو پورے جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعاون کے نتیجے میں تعلقات کو متنوع بنایا گیا ہے اور اب ایک دوسرے کے مابین باہمی اعتماد ، احترام اور خیر سگالی کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ گزشتہ نسلوں کی کوششوں کے نتیجے میں آن پہنچا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں رابطہ کاری اور خوشحالی کا ایک اہم محرک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے متعدد محاذوں پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کی ہے اور اسی وجہ سے یہ تعلقات ہر امتحان پر خوش اسلوبی سے پورا اترے ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …