Home Latest News Urdu پاک چین تعلقات کو سپوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،ترجمان چینی وزارت خارجہ
Latest News Urdu - April 28, 2022

پاک چین تعلقات کو سپوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،ترجمان چینی وزارت خارجہ

.

 پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ چین کی مضبوط دوستی اٹوٹ ہے اور دوطرفہ تعاون، باہمی اعتماد یا چین پاکستان اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور چین دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو بھاری قیمت چکانی پڑے۔ ترجمان کے مطابق چین وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہارِ تعزیت کے لیےچینی سفارتخانہ اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل کے دورے کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں ریسکیو، فالو اپ اور انکوائری میں فوری اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Comments Off on پاک چین تعلقات کو سپوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،ترجمان چینی وزارت خارجہ

Check Also

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت چینی منصوبوں پر کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلا…