پاک چین تعلقات کو سپوتاژ کرنے کےدشمن عناصر کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے،معین الحق،پاکستانی سفیر برائے چین
.
چینی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن سےفائدہ اٹھانے والا ملک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کی بہت قدر کرتا ہے جبکہ دیگر غیر ملکی عناصر ہمیشہ اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ ملکی تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے مذموم عناصر سے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…