پاک چین تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے نوجوانوں کے وفود کا تبادلہ نہایت ضروری ہے،مصطفیٰ حیدرسید۔
.
ایک انٹرویو میں پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے پاکستان اور چین کے مابین نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چونکہ چینی عوام کے لئے خیر سگالی کا جذبہ بہت زیادہ ہے لٰہذا ان دوطرفہ تعلقات میں نوجوانوں کو اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی یونیورسٹیاں اس معاشرے کو بہتر انداز میں سمجھنےکی راہ ہموار کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی آئی نوجوانوں کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہا ہے اور اس نے دو وفود کے دوروں کا اہتمام کیا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ چین اپنے پانچویں صنعتی انقلاب کی راہ پر گامزن ہے تو پاکستان بھی خاص طور پر ہنر مند افرادی قوت کے ضمن میں چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان پرانحصار کرنے والا سدا بہار حکمت عملی کا حامل ایک اہم شراکت دار ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی مددو معاونت کی روش قائم رکھی ہے ۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…