Home Latest News Urdu پاک چین تعلقات کی 70سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی شرکت۔
Latest News Urdu - June 24, 2021

پاک چین تعلقات کی 70سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی شرکت۔

.

پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہر امتحان پر پورا اترے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے سبب دونوں ممالک کے مابین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ انہوں نے چین کی محنت ، جدت اور تحقیق کو تیز ترین ترقی کی اہم وجوہات قرار دیا۔ اس تقریب میں متعدد صوبائی وزراء نے شرکت کی جنہوں نے پاک چین تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Comments Off on پاک چین تعلقات کی 70سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی شرکت۔

Check Also

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل !‌ اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان