’’پاک چین تعلقات: 70 سالہ سفارتی تاریخ کے مظاہر‘‘
.
کرنل (ر) ایم صدیق لکھتے ہیں کہ قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی نئی شائع شدہ کتاب ’’پاک چین تعلقات: 70 سال کی سفارتی تاریخ کے مظاہر‘‘ حقائق کو معروضی طور پر پیش کرنے کی ایک بہترین کاوش ہے۔ پاکستان اپنے قابل اعتماد دوست کے مختلف شعبوں میں تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصنف پرانے سلک روٹ کی تاریخ اور بی آر آئی جیسے اہم پروجیکٹس کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر پر روشنی ڈالی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ اس اہم اسٹریٹجک تعاون کے ارتقاء کو اجاگر کرنے والے مختلف واقعات بھی مصنف نے تفصیل سے بیان کیے ہیں۔ بی آر آئی اور اس کے اہداف کو بہت زیادہ توجہ ملی ہے۔ سی پیک ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جس نے پاکستان کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بجلی کی پیداوار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس فوائد فراہم کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طلباء اور عام قارئین کو پاک چین تعلقات کے مختلف محرکات سے روشنا کرنے کے لیے یہ کتاب ایک اہم اضافہ ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…