Home Opinion Editorials in Urdu پاک چین دوستی بین ریاستی تعلقات میں بے مثال ہے، وزیراعظم عمران خان
Opinion Editorials in Urdu - January 30, 2022

پاک چین دوستی بین ریاستی تعلقات میں بے مثال ہے، وزیراعظم عمران خان

.

وزیراعظم عمران خان لکھتے ہیں کہ پاک چین شراکت داری بین ریاستی تعلقات میں بے مثال ہے اور دوستی کی تاریخ غیر متزلزل باہمی تعاون، باہمی اعتماد اور باہمی احترام کا منفرد باب ہے۔ گزشہ سات دہائیوں  کے سفر میں  دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام  کی  کوششوں کے  سبب یہ آہنی بھائی چارگی پر مبنی تعلقات ایک مضبوط اور متحرک آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ  کی صورت اختیار کر گئے ہیں۔ انہوں نے میگا ایونٹ کی میزبانی پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھیلوں کو غیر سیاسی رکھنے کی ضرورت پر  زور دیتے ہوئے  کہا کہ وہ سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے خطے اور باقی دنیا میں امن و استحکام کے لیے صدر شی جن پنگ کے وژن کے  مطابق  بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم  عمران خان نے  مزیدکہا کہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ سی پیک دونوں ممالک کے لیے بہت زیادہ اقتصادی اور تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی ترقی کے لیے سی پیک کے ناگزیر ہونے پر پاکستان میں مکمل اتفاق رائے  موجود ہے۔

Comments Off on پاک چین دوستی بین ریاستی تعلقات میں بے مثال ہے، وزیراعظم عمران خان

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…