پاک چین دوستی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ژانگ ہیکنگ۔
.
پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے آل پاکستان چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن (اے پی سی ایف اے) کے زیر اہتمام ایک ویبنار کے دوران جنرل سکریٹری اے پی سی ایف اے فروا ظفر نے کہا ہے کہ لوگوں کے درمیام روابط پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ دونوں ہمسایہ دوست ممالک کو مزید قریب لاتے ہیں۔ جنکہ دوسری طرف عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے کلچرل کونسلر ژانگ ہیکنگ نے کہا ہےکہ پچھلے 70 سالوں کے تجربات نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…