پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے،چیئرمین سینیٹ۔
.
سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے کہا ہےکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری نمایاں ہے۔ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم اور سیاسی قیادت ایک ہی صف میں کھڑی ہے۔یاد رہے کہ سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جِنگ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب میں سینیٹ کے چیئرمین نے کہا کہ سی پیک کے تحت دوطرفہ تعلقات کو وسعت اور تقویت ملی ہے۔ چیئرمین نے علاقائی اتحاد میں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…