پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا باقائدہ آغاز کل سے ہوگا۔
.
چین کے ریاستی کونسلر و وزیر خارجہ وانگ ژی اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ’پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ‘ کی تقریبات کا مشترکہ طور پر آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دو طرفہ حکومتوں کا یہ پہلا پروگرام ہوگا جو 70 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع کو منانے کے لئے دونوں ممالک نے رواں سال 100 سے زیادہ تقریبات کا منصوبہ بنایا ہے۔ دونوں ممالک کے اعلٰی سرکاری عہدیداروں نے متعدد مواقعوں پر اس سالگرہ کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس تقریب کو دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لئے ایک اہم موقع کے طور پر لیا جانا چاہئے۔