پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان بیجنگ میں کٹھ پتلی شو منعقد کرے گا۔
.
بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے 21 مارچ کو کٹھ پتلی شو کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ شو چائینہ کٹھ پتلی آرٹ تھیٹر میں چائینہ کٹھ پتلی آرٹ تھیٹر اور رفیع پیر آرٹ تھیٹر کے اشتراک سے منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والےمعاہدے کی ایک کڑی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے 100 سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 2 مارچ کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ایک ورچوئل تقریب کے ذریعے ایک ساتھ اسلام آباد اور بیجنگ میں کیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






