پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ماہرین نے ثقافتی رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
.
سال 2021ء پاکستان اور چین کے مابین 70 ویں سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے طور پرمنایا جارہا ہے جس کے سبب یہ سال نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے شعبوں کو مستحکم کیا ہےاور ان برسوں میں باہمی دوستی مزیدمستحکم ہوئی ہے ۔ اس سالگرہ کو بھرپور طور پرمنانے کے لئے شنگھائی یونیورسٹی چین کے زیرِ اہتمام جنوبی ایشین لیکچر سیریز کے تحت کے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی پنجاب اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی نے “سات دہائیوں پر محیط چین – پاک تعلقات” پر لیکچر دیا۔سدا بہار دوستی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے مابین عوام سے عوام تک رابطے پر زور دیا۔ انہوں نے سی پیک کو بی آر آئی کا ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے دوسرے مرحلے کے تحت خصوصی معاشی زون خطے میں خوشحالی کا اہم باب ثابت ہوگا اور دو ممالک کے مابین دوستی کو مستحکم کرنے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔