Home Latest News Urdu پاک چین سفارتی تعلقات 75 سال میں پائیدار دوستی کی شاندار مثال بن گئے: صدر، وزیراعظم
Latest News Urdu - May 21, 2026

پاک چین سفارتی تعلقات 75 سال میں پائیدار دوستی کی شاندار مثال بن گئے: صدر، وزیراعظم

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران پاک چین تعلقات پائیدار دوستی، باہمی اعتماد، سٹریٹجک تعاون اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے غیر متزلزل حمایت کی شاندار مثال بن چکے ہیں، بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مسلسل مضبوط ہو رہی ہے جو خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون ہے، پاکستانی عوام اس مثالی دوستی پر فخر کرتے ہیں جس کی آبیاری دونوں ممالک کی قیادت اور عوام نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت انگیز قیادت میں چین نے جدیدیت، جدت، غربت کے خاتمے اور قومی ترقی میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان چین کے عالمی اقدامات جیسے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو، گلوبل سویلائزیشن انیشیٹو اور گلوبل گورننس انیشیٹو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو عالمی امن، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Comments Off on پاک چین سفارتی تعلقات 75 سال میں پائیدار دوستی کی شاندار مثال بن گئے: صدر، وزیراعظم

Check Also

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل !‌ اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان