پاک چین شراکت داری عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،چینی سفارتخانہ۔
.
پاکستان میں چینی سفارتخانے کے مطابق چین اور پاکستان کا تعاون پاکستان کی عوامی فلاح میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس کا حوالہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے 200 بستروں پر مشتمل حادثے اور ایمرجنسی ہسپتال کے لیے حالیہ سنگ بنیاد کا دیا گیاہے۔ سفارتخانے نے ٹویٹ کیا ہے “یہ ایک چینی کاروبار اداروں اور ایک پاکستانی کمپنی کے مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچر) کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا۔” اور اس تعلق سے پاکستان کی عوامی فلاح میں مدد ملے گی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…