پاک چین صنعتی تعاون کامعاہدہ پاکستان میں صنعتی انقلاب کا موجب بنے گا۔
.
بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) پاکستان کے چیئرمین محمد اظفر احسن لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران صنعتی تعاون کے حوالے سے فریم ورک معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی سی پیک نئی جہت سے ہم آہنگ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے پر چین کی طرف سے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے چیئرمین نے از خوددستخط کیے ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ جیسے ہی سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے تمام ترتوجہ ملک میں تیزی سے صنعتی ترقی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی او آئی کا قیام معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ 2016 میں منصوبے کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے نے بی او آئی اور اس کے چینی ہم منصب این ڈی آر سی کو صنعتی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے اہم اداروں کے طور پر مقرر کیا۔ اس تعاون کا دائرہ کار خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کی ترقی اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی پر مشتمل ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…