پاک چین صنعتی تعاون کا معاہدہ وزیراعظم کے دورہ چین کی ایک بڑی کامیابی،رزاق داؤد۔
.
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کا فریم ورک معاہدہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کی ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یہ معاہدہ بزنس ٹو بزنس شراکت داری کے عمل کو فروغ دے گا اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کی راہ ہموار کرے گا اور معیشت کو متعدد براہ راست/بالواسطہ فوائد کے ساتھ برآمدات کی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے اس کامیابی پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھی مبارکباد دی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…