پاک چین لیٹریری راہداری پاکستانیوں کو چینی ثقافت سے روشنا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
.
پاکستان اور چین کے مابین 70 سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر بیجنگ لینگویج اینڈ کلچر یونیورسٹی کی بیلٹ اینڈ روڈ اکیڈمی کے ایگزیکٹو نائب صدر ژو باوفینگ نے پاک چین لیٹریری کوریڈور کا آغاز کیا ہے جس کے تحت چین پاکستان ٹرانسلیشن ورکشاپ منعقد ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلے کو بڑھانا ، باہمی تراجم کو فروغ دینا اور ثقافتی امورکی انجام دہی کو جاری رکھنا ہے جس کا آغاز چینی کلچر ٹرانسلیشن اینڈ سٹیڈیز سپورٹ (سی سی ٹی ایس ایس) نے کیا ہے۔ اس تقریب میں ژو نے کہا کہ ثقافتی کام کا ترجمہ اور اشاعت ہمارے لئے ایک دوسرے کے بارے میں بہتر طور پر جاننے اور اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے اور باہمی تفہیم کو گہرا کرنے کا ایک موثر طریقہ ثابت ہوگا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …