Home Latest News Urdu پاک چین مشترکہ فضائی مشق “شاہین نائن” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔
Latest News Urdu - December 24, 2020

پاک چین مشترکہ فضائی مشق “شاہین نائن” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔

.

پاک چین مشترکہ فضائی مشق “شاہین نائن” کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ہے اور پی ایل اے اے ایف کے لئے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات ہر نئے سال کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر اور مشترکہ مقاصد اور دونوں ممالک کے مابین شاندار مستقبل کا مظہر ہے۔ مزید برآں انہوں نے پی ایل اے اے ایف کے کمانڈر جنرل ڈنگ لائہینگ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نےکووڈ-19کی وبائی مرض سے قطع نظر اس مشق میں حصہ لینے کے لئے ایک بڑی نفری بھجوائی۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی اسٹریٹجک بدلتی صورتحال اور دونوں ممالک کو امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Comments Off on پاک چین مشترکہ فضائی مشق “شاہین نائن” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …