پاک چین آزمودہ دوستی کا بیش بہا رشتہ دوسرے ممالک کے لئے نمونہ عمل ہے،وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ۔
Enter Your Summary here.
عوامی جمہوریہ چین کے 71 ویں قومی دن “چین ونڈو” کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چین کے 71 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں چین ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور وہ پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے۔بین الاقوامی تعلقات کے تناظر میں دوسرے ممالک کوپاک چین دوستی کے اس ماڈل کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سی پیک کو ایک اہم پراجیکٹ قرار دیا جس سے دوستی کے اس رشتہ کو مزید تقویت ملے گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی صلاحیت کے مطابق تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…