Home Latest News Urdu پشاور دھماکہ کے واقعے پر چینی صدر شی جن پنگ کاپاکستان کے نام تعزیتی پیغام
Latest News Urdu - February 2, 2023

پشاور دھماکہ کے واقعے پر چینی صدر شی جن پنگ کاپاکستان کے نام تعزیتی پیغام

۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر نے سانحہ پشاور کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر مزید کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کو فروغ دینے، سماجی استحکام اور عوام کی سلامتی و تحفظ کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف کے نام چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ چینی وزیر اعظم نے پشاور دہشت گرد حملے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Comments Off on پشاور دھماکہ کے واقعے پر چینی صدر شی جن پنگ کاپاکستان کے نام تعزیتی پیغام

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…