پشاور میں کوچہ سٹی فوٹو نمائش قابلِ ستائش، خالد محمود۔
.
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا ہے کہ پشاور کے شہر میں سنکیانگ کے شہر کوچہ سے متعلق تصاویر کی نمائش قابل ستائش اورخراج تحسین کے لائق ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں چینی سفارتخانے کے ثقافتی سیکشن اور پاکستان میں چینی ثقافتی مرکز کو بھی مبارکباد پیش کی۔ خالد محمود نے مزیدکہا کہ اس طرح کی نمائشوں سے کسی ملک کی ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع مل جاتا ہے اور لوگوں کو اس ملک کی سیاحت میں دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں پاک چین دوستی کا رنگ بھی جھلکتا ہے۔یاد رہے کہ یہ 15روزہ نمائش تھی اور ایک ہزار سے زائد افراد نے اس میں شرکت کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…