Home Latest News Urdu پشاور یونیورسٹی میں سی پیک منصوبہ،بی آر آئی اور خطے میں تکمیل انضمام وسائل کے عمل کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 13, 2019

پشاور یونیورسٹی میں سی پیک منصوبہ،بی آر آئی اور خطے میں تکمیل انضمام وسائل کے عمل کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد۔۔۔۔

پشاور یونیورسٹی میں سی پیک منصوبہ،بی آر آئی اور خطے میں تنظیم انضمام وسائل کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس کا انعقاد پشاور یونیورسٹی کے ایریا سٹیڈی سینٹر نے کیا تھا۔اس میں خطے کے مختلف ہمسایہ ممالک کے مقررین نے خطے میں رابطہ سازی کے عمل کے فروغ کے حوالے سےمقالات پیش کیے۔جن میں روس،افغانستان،قازقستان، کرغستان،اور تاجکستان کے علاوہ مقامی محققین شامل تھے۔جبکہ اہم مقررین میں سابق چیف سیکریٹری شکیل درانی اور ایریا سٹیڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شبیر احمد شامل تھے۔سابق چیف سیکریٹری شکیل درانی نے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن قرار دیا اور سی پیک منصوبہ کی دیگر خطوں میں وسعت کو پورے خطے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔اسی طرح دیگر مقررین نے سی پیک منصوبہ اور اس سے جڑے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو پر تاثرات کے اظہار اور نئی سوچ کو پروان چڑھانے کیلیے مستقبل میں بھی سمینار منعقد کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…