پنجاب تعمیر وترقی کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی
.
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وہ بیجنگ میں پاکستان کے سفیر معین الحق کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لیے موزوں ہے اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی رعایتیں دی جائیں گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…