Home Latest News Urdu پنجاب یونیورسٹی میں بیلٹ اینڈ روڈ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے چین کی سیچوان یونیورسٹی کے ساتھ یاداشت پر دستخط۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 22, 2019

پنجاب یونیورسٹی میں بیلٹ اینڈ روڈ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے چین کی سیچوان یونیورسٹی کے ساتھ یاداشت پر دستخط۔۔۔۔۔

چین کی سیچوان یونیورسٹی، چینگڈو کے پاکستان سٹیڈی سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر سونگ ژی ہوئی نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور مستقبل میں پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن معیشت ملک کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی اقتصادی ترقی کا مظہر ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے پاکستان سٹیڈی سینٹر میں غربت کے خاتمے میں پاک چین باہمی تعاون کے کردار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے انفراسٹریکچر کی بہتری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس دوران پروفیسر سونگ نے غربت کے خاتمے کے لئے چین کی کامیاب سٹریٹیجی اور طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے پاکستان سٹیڈی سینٹر اور چین کی سیچوان یونیورسٹی کے پاکستان سٹیڈی سینٹر کے مابین پنجاب یونیورسٹی میں بیلٹ اینڈ روڈ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے حوالے سے یاداشت پر بھی دستخط کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف