پنجاب یونیورسٹی میں قائم کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے درمیان کئی شعبوں تعاون سے متعلق یاداشت پر دستخط۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب یونیورسٹی میں قائم کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے مابین تحقیق،ادب اور جامعاتی سکالر شپس کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق یاداشت پر دستخط کیا گیا ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر محمد ذکریا ذاکر اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹرپروفیسر لیو چینگ شینگ نے یاداشت پر دستخط کیا۔اس دوران وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ بہت جلد ”سینٹر فار کنفیوشس لرننگ ”کا قیام عمل میں لائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ دونوں اقوام کو ثقافتی تبادلوں اور زبان کے ذریعے سے قربتیں بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی دونوں پارٹنرز تجارت اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے سے اپنے مقاصد کو حاصل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کہ جامعات کو سماجی و ثقافتی تعمیر و ترقی کےلئے کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …