پی آئی اے6 جولائی سے اسلام آباد اور چینگڈو کے درمیان پروازیں شروع کرے گی۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) 6 جولائی سے اسلام آباد اور چین کے شہر چینگڈو کے درمیان براہ راست ہفتہ وار مسافر پروازیں شروع کرے گی۔چین کے صوبہ سیچوان کا دارالحکومت چینگڈو بیجنگ کے علاوہ تیسری منزل ہے جس کے لیے پی آئی اے نے حال ہی میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) سے آپریٹنگ لائسنس حاصل کی ہے۔مارچ میں پی آئی اے حکام نے آگاہ کیا تھا کہ سی اے اے سی نے اسے پاکستان سے چینی شہروں ژیان اور گوانگزو کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






