Home Latest News Urdu پی سی جے سی سی آئی چین کی مدد سے کم لاگت توانائی کے منصوبے شروع کرنے کے لیے پُر عزم۔
Latest News Urdu - April 15, 2022

پی سی جے سی سی آئی چین کی مدد سے کم لاگت توانائی کے منصوبے شروع کرنے کے لیے پُر عزم۔

.

پی سی جے سی سی آئی میں حال ہی میں منعقدہ ایک آن لائن تھنک ٹینک سیشن کے دوران پی سی جے سی سی آئی کے صدر وانگ زیہائی نے کہا ہےکہ پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کو چین کے ساتھ مل کر کم لاگت کے توانائی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرنے چاہئیں تاکہ ملک میں کارباری اداروں کے لیے کم لاگت توانائی کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔ٹیان ینگ کمپنی شنگھائی کے عہدیداروں کے ساتھ حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین ویسٹ مییٹریلز کو جلا کر کم لاگت توانائی پیدا کرتا ہے۔ کمپنی کے حکام نے اس بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی کہ کس طرح چین کا ویسٹ میٹیرلیز  کو جلا کرتوانائی کے حصول کا ماڈل پاکستان کے توانائی کے مسئلے اور آلودگی کا حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فرم ٹیان ینگ میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) کو جلانے کے ذریعے سے بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کرنے کے لیے موزوں پراجیکٹ ایجنٹس کی تلاش میں ہے۔

Comments Off on پی سی جے سی سی آئی چین کی مدد سے کم لاگت توانائی کے منصوبے شروع کرنے کے لیے پُر عزم۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…