Home Latest News Urdu پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے میں وزارتِ خارجہ کے کردار کی تعریف۔
Latest News Urdu - December 1, 2020

پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے میں وزارتِ خارجہ کے کردار کی تعریف۔

.

پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر ایس ایم نوید نے ڈائریکٹر جنرل چائنہ ڈیسک محمد مدثر ٹیپو سے ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں وزارت خارجہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سی پیک کے تحت پاک چین تجارتی تعلقات ، زرعی تعاون ، سائنس و ٹیکنالوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ایس ایم نوید نے کہا کہ پی سی جے سی سی آئی پاکستان اور چین کے مابین باہمی سرمایہ کاری اور دوستی کو فروغ دینے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائے گا۔ مدثر ٹیپو نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک برآمدات پرمبنی معیشت کی سمت بڑھیں اور سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں۔

Comments Off on پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے میں وزارتِ خارجہ کے کردار کی تعریف۔

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف