چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ سے اہم ملاقات۔۔۔۔ پارلیمانی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر تبادلہ خیال۔۔۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے وفاقی دارلحکومت میں سینیٹ چئیرمین صادق سنجرانی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر سینیٹ چئیرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات اقتصادی شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور اداراتی باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے چین کی دوستی نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان ترقی و خوشحالی اور تعمیر و ترقی کو دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کا اہم حصہ قرار دیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …