Home Latest News Urdu چائنا ونڈو نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔
Latest News Urdu - April 25, 2022

چائنا ونڈو نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔

.

چائنا ونڈو، جو کہ پشاور میں قائم پاک چین دوستی کا مرکز ہے اور چین کی ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی نے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے پر چائنہ ونڈو کی ڈائریکٹر ناز پروین اور چین کی ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈین ژانگ کنگ بن نے دستخط کیے۔ شراکت داری کے طور پر دونوں ادارے طلباء، اساتذہ، محققین اور انتظامی عملے کا تبادلہ کریں گے اور دونوں غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ پشاور اور چین کے درمیان معاہدے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ژانگ کنگ بن نے کہا ہے کہ نہ صرف سستی تعلیم کے مواقع دستیاب ہوں گے بلکہ یونیورسٹی کے وظائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔

Comments Off on چائنا ونڈو نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…