چائنہ اسٹڈی سنٹر، پشاور یونیورسٹی میں پاک چین دوستی کے حوالے سے آرٹ نمائش کا انعقاد
.
چائینہ اسٹڈی سنٹر، پشاور یونیورسٹی، تین روزہ آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کر رہا ہے جس کا موضوع “پاکستان چائنا آل ویدر فرینڈ شپ” ہے جس میں چین، پاک چین دوستی، چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی)، چینی فن اور ثقافتی ورثہ (عمارتیں، یادگاریں، مناظر، کتابیں، فن پارے، نمونے، روایات، زبان، خطاطی، ثقافتی لحاظ سے اہم مناظر، اور حیاتیاتی تنوع) کی نمائش ہوگی۔ خیبرپختونخوا کے طلباء، اساتذہ اور فنکار اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔ منتظمین کی جانب سے آرٹ مقابلے کے لیے کل 50 فن پاروں کا انتخاب کیا گیا۔