چائینہ اوشین شپنگ کمپنی کی جانب سے کراچی-گوادر-گلف کنٹینر لائن سروس کا آغاز۔۔۔۔۔
پاکستان کے تینوں بندرگاہوں اور گلف کے درمیان پہلی کنٹینر لائن سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ چائینہ اوشین سپنگ کمپنی کے مطابق اس کنٹینر لائن سروس کی محوری گردش پورٹ قاسم-کراچی-گوادر-جبل علی-شارجہ-ابوظہبی-جبل علی اور پورٹ قاسم کے درمیان ہوگی۔واضح رہے کہ یہ کنٹینر لائن سروس گوادر بندرگاہ کو خلیجی ممالک کےبین الاقوامی تجارتی مراکز سے منسلک کرے گی۔جبکہ یہ کنٹینر لائن سروس سی پیک منصوبہ میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے جسے افغانستان،سینٹرل ایشیاء اور مغربی چین تک وسعت دی جائے گی
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…