چائینہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے سربراہ کو ستارہ قائداعظم سے نواز دیا گیا۔
.
چائینہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے چیئرمین اور پارٹی سیکرٹری لو شان کو پاکستانی سفارت خانہ بیجنگ میں منعقدہ تقریب کے دوران چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے سول ایوارڈ “ستارہ قائداعظم” سے نوازا۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر معین الحق نے چیئرمین لو شان کی پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور پاکستان میں انفراسٹرکچر کے متعدد اہم منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل میں ان کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






