چائینہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کا پاکستان میں ٹڈیوں کے حملوں سے نمٹنے میں مددکےلئے100,000ڈالر کا عطیہ۔
.
کووڈ-19اورٹڈیوں کے حملوں کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کو ترجیحی مدد فراہم کی ہے۔ چینی سرکاری کمپنی چائینہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) نے پاکستان میں ٹڈیوں کے حملوں سے نمٹنے میں مدد کے لئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کو 100,000ڈالر فراہم کیے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے ٹڈیوں کے حملوں کے خلاف جنگ میں مستقل حمایت پر سی این پی سی اور چینی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈ) میں چینی کمپنیوں کو کاروبار، کاروباری رابطوں اور مشترکہ منصوبوں کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …