چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کی مدد سے اوسط عرصے میں پاکستان برآمدات میں 4 سے 5ارب ڈالر کا اضافہ کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آر سی سی آئی)کے صدر صبور ملک نے ایک آگاہی سیمنار سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II ایک بہترین پیش رفت ہے جس کے سبب پاکستان کی تاجر برادری کو اپنی تجارت کو وسعت اور ترقی دینے کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس سیمینار کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے 18جنوری 2020ء کو بروز ہفتہ کو کیا۔ آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک کا مزید کہنا تھا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کا دوسرا مرحلہ نہ صرف تجارتوں کو
فروغ دینے کے ذریعے سے خودمختار بنائے گا بلکہ پاکستان اور چین کے مابین استوار سدا بہار سٹریٹیجک شراکت داری کو بھی تقویت دینے میں مددملے گی۔شماریاتی تناظر کا احاطہ کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے سبب قلیل المعیاد (شارٹ ٹرم) میں برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا جبکہ درمیانی مدت میں چار سے پانچ ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …