Home Latest News Urdu چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آج سے اطلاق۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 1, 2019

چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آج سے اطلاق۔۔۔۔۔

چین اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا نفاذ آج 4 دسمبر 2019ء سے ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی عدم توازن کا خاتمہ ہوکر توازن پیدا ہوجائےگی۔ یاد رہے کہ چین نےپاکستان کے 313 مصنوعات پر ٹیرف لائنز کے فوری خاتمے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے جبکہ اس سے پہلے آزاد تجارتی معاہدے 2006ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کی 724 مصنوعات کو چینی منڈی میں صفر ڈیوٹی کے ساتھ رسائی حاصل ہے اب دوسرے مرحلے کے سبب پاکستان کی کل 1047مصنوعات کو چینی منڈی میں صفر ڈیوٹی کے ساتھ رسائی حاصل ہو چکی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کی برآمدات میں 10 ارب ڈالر تک اضافہ ہوجائے گا۔جبکہ پاکستان نے اپنی سینسٹیو لسٹ کی فہرست میں بھی 10 سے 25 فیصد کا اضافہ کیا ہے جس کے سبب ٹیرف لائینز کی فہرست 1760 مصنوعات تک پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان نے ٹیرف لائینز لسٹ میں اپنی صنعتوں خصوصاً ٹیکسٹائل، کپڑوں، سمندری غذا، لوہے اور تانبے، زراعت، کیمیکلز، پلاسٹک، برتن سازی، گلاس، سرجیکل سازوسامان، لیدر،نگینہ جات اور برقی مصنوعات شامل کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …