Home Latest News Urdu چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے اہداف کا حصول بہت جلد یقینی ہوگا۔۔۔۔۔ نغمانہ ہاشمی،پاکستانی سفیر برائے چین
Latest News Urdu - October 5, 2019

چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے اہداف کا حصول بہت جلد یقینی ہوگا۔۔۔۔۔ نغمانہ ہاشمی،پاکستانی سفیر برائے چین

چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے ڈیلی چائینہ اکنامک نیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ چین-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا بہت جلد نفاز ہو جائے گا چونکہ پاکستان کی جانب سے معاہدے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزیدکہنا تھا کہ چین کی جانب سے چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق باقی ہے جس کو بہت جلد فعال کیا جائے گا۔خصوصی اقتصادی علاقوں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سپیشل اکنامک زونز سے پاکستان اور چین کے کئی شعبوں خصوصاً زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا جو دونوں ملکوں کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان سفیر برائے چین نے مزید کہا کہ جیم سٹون اور معدنیات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون ناگزیر ہے کیونکہ پاکستان کے مطابق صوبہ بلوچستان دنیا کا واحد سلیمانی پتھر پیدا کرنے والا خطہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سونا اور تانبا کو جدید پالش اور بناوٹ میں ڈھالنے کے سازوسامان کا فقدان ہے جس کے سبب چین کو بر آمد کیا جاتا ہے۔پاکستان کے جیم سٹون اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کا خیر مقدم کرنے کے ذریعے سے فوائد حاصل کرنے کے امید افزا مواقع موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …