Home Latest News Urdu چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے سبب پاکستان کی عالمی اقتصادی درجہ بندی میں بہتری۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 10, 2019

چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے سبب پاکستان کی عالمی اقتصادی درجہ بندی میں بہتری۔۔۔۔

چائینہ-اکنامک نیٹ ڈیلی میں پروفیسر چینگ شیزونگ نے کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے پہلے مرحلے کی تکمیل نے پاکستان کی عالمی اقتصادی درجہ بندی میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔سی پیک منصوبہ جہاں پاکستان کےتوانائی کے بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوا ہے وہی اس کے ذریعے سے موٹروے شاہراہوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بنیادی انفراسٹریکچر میں بہتری لائی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ نے ایک طرف جہاں پاکستان کو فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے لئے موزوں ملک بنایا ہے تو دوسری طرف ملک کو خطے کی رابطہ سازی کا اہم مرکز کے طور پر ابھرنے میں معاونت بھی فراہم کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان عالمی اقتصادی درجہ بندی کے 190بین الاقوامی ممالک میں136ویں درجے سےبہتری کے ذریعے سے 108ویں درجے پر براجماں ہوا ہے جبکہ پاکستان کا دنیا میں تجارت کے آسان مواقع فراہم کرنے والے ممالک میں پہلے دس ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کی بدولت چین اور پاکستان کی اکانومی انٹیگریٹ کرچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …