Home Latest News Urdu چائینہ-پاکستان جوائینٹ ورکنگ گروپ کا پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات۔۔۔
Latest News Urdu - December 5, 2019

چائینہ-پاکستان جوائینٹ ورکنگ گروپ کا پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات۔۔۔

پاکستان-چائینہ سماجی اقتصادی جوائینٹ ورکنگ گروپ نے چائینیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف کرواپس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر لی جون کی سربراہی میں پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم خان سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر دونوں اعلٰی عہدیداران نے سی پیک منصوبہ کے تحت دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چیئرمین پارک نے چین کی جانب سے پاکستان کے زراعتی شعبے کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے حوالے سےمعاونت کو نہایت خوش آئیند قرار دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے سی پیک منصوبہ کے تحت سماجی-اقتصادی اور زراعتی شعبے کی تعمیر و ترقی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔اس ملاقات میں دونوں فریقین نے تعاون کے فروغ کے لئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جوائینٹ ایگریکلچرل لیبارٹری،پاکستان ایگریکلچرل ووکیشنل ٹریننگ اور چائینہ-پاکستان رولر پُورٹی ریڈکشن جوائینٹ ریسرچ پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔چینی وفد نے پاکستانی عوام کی سماجی-اقتصادی صورتحال کا دو ہفتے تک جائزہ لیا ہے اور 27پراجیکٹس کو ترجیحات کا حصہ قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

صدر زرداری کا چینی سفارت خانے کا دورہ،پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے مل…