Home Latest News Urdu چائینہ-پاکستان سرحدی تجارت براستہ خنجراب پاس میں47 فیصد تک کا اضافہ۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 30, 2019

چائینہ-پاکستان سرحدی تجارت براستہ خنجراب پاس میں47 فیصد تک کا اضافہ۔۔۔۔

پاک چین سرحدی تجارت براستہ خنجراب پاس میں 3۔856 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس سال اوسطً 47 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان کارگو شیپمنٹ ماہِ جنوری سے نومبر تک کے عرصے میں 600۔66 ٹن تک جا پہنچی۔ اسی طرح تجارت میں 47 فیصد نمو کی لاگت تقریباً 6 ملین یوان کی ہے۔واضح رہے کہ خنجراب پاس پاکستان کے گلگت خطے میں واقع ہے جو براہِ راست چین کے صوبہ سنکیانگ سے جڑا ہوا ہے جبکہ خنجراب پاس نہایت اہمیت کی حامل شاہراہِ قراقرام سے متصل ہے جو نہ صرف سی پیک کا اہم حصہ ہے بلکہ اس کا شمار بی آر آئی کے اہم روٹ کے طور پر بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خنجراب پاس میں شیپمنٹس کی کسٹم کلیئرنس کیلئے گزشتہ دنوں متعارف کرائے جانے والے ویب بیسڈ ون کسٹمز سسٹم (ویباک) کے ذریعے سے نمٹایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …