چابہار-گوادر رابطہ کاری علاقائی تعاون کو مستحکم کرے گا۔
.
ایک ویبنار کے دوران ایران اور پاکستان کے سفارت کاروں اور ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے چابہار اور پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے مابین تعاون سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ ایرانی سفارتکاروں نے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے مابین تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ چابہار – گوادر رابطہ کاری سے علاقائی اتحاد کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے سی پیک میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی ماہرین نے ایران کی سی پیک میں شمولیت سے ایران چین کے مابین تعاون کو مزید تقویت دینے پر زور دیا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …