Home Latest News Urdu چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدہ پاک چین دوستی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - June 20, 2023

چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدہ پاک چین دوستی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان اور چین کے درمیان چشمہ 5 نیو کلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو عظیم دوست چین اور پاکستان کے لیے یہ اہم موقع ہے، 1200 میگا واٹ کے چشمہ سی فائیو کے ایم او یو پر دستخط کر دیے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چشمہ سی فائیو منصوبے کو بغیر تاخیر کے شروع کیا جائے گا، 4.8 ارب ڈالرز کا منصوبہ پیغام ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر شی جن پنگ نے پاک چین دوستی کو آہنی برادرز کی دوستی قرار دیا ہے۔

Comments Off on چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدہ پاک چین دوستی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …