چیئرمین سینیٹ نے پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں چینی سفیر کے اہم کردار کو سراہا
.
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نونگ رونگ نے پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار سبکدوش ہونے والے سفیر کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیے کے بعد کیا۔اس دوران دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاک چین دوستی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے اور اس دوستی نے ہمیشہ ہرآزمائش کا مل کرکا مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں اور چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سی پیک چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے ایک خاص تحفہ ہے
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…