چیئرمین سینیٹ کی چینی وفد سے ملاقات،سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
.
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور دیگر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان اور بالخصوص گوادر کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے وفد کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …