چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات۔
.
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین کے سفارت خانے آمد ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی، بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر یانگ نو اور پولیٹیکل قونصلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا، چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ کراچی کے میئر مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…