چین،پاکستان یوتھ کمیونٹی نے گلگت بلتستان کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔
.
چائینہ پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی نے گلگت بلتستان کے علاقے کا تین روزہ دورہ کیا اور کھانے پینے کے 1700 پیکجز، ترپال، لحاف، کمبل اور دیگر سامان مقامی لوگوں کے حوالے کیا۔ حالیہ سیلاب کے بعد جی بی کے لوگوں کی ایک قابل ذکر تعداد خیموں اور لکڑی کے عارضی مکانات میں رہ رہی ہے کیونکہ ان کے گھر سیلاب سے تباہ ہو چکے ہیں۔ جی بی کے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر چائنا-پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی نے گلگت میں امدادی سامان کی دوسری کھیپ تقسیم کی جس کا تعاون ٹینسنٹ چیریٹیبل فاؤنڈیشن اور چائنا فاؤنڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ نے کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…






