چینی اسکالرشپ کونسل کی جانب سے پاکستانی طلباء کو ایچ ای سی کے ذریعے سےاسکالرشپس کی پیشکش۔
.
پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے چینی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام 2022-2023 کے لیے طلباء اور اسکالرز کو نامزد کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وظائف 3 جنوری کو بند ہوں گے اور یہ چینی اسکالرشپ کونسل (سی ایس سی) کے تعاون سے پاکستانی طلباء اور اسکالرز کو چین کی یونیورسٹیوں میں مطالعہ اور تحقیق کرنے کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت نامزد یونیورسٹیاں سائنس سے لبرل آرٹس تک مختلف قسم کے تعلیمی پروگرام پیش کرتی ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…