Home Latest News Urdu چینی امداد کے سبب پاکستان کو ٹڈیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنےمیں مدد ملی۔
Latest News Urdu - October 9, 2020

چینی امداد کے سبب پاکستان کو ٹڈیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنےمیں مدد ملی۔

.

چینی معاونت کے سبب پاکستان نے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں ٹڈیوں کے حملوں پر قابو پانے میں مدد ملی۔ چین نے پاکستان کو 300,000 لیٹر مطلوبہ کیڑے مار ادویات ، 12 ڈرون سپریئرز اور 30 ​​دیگر اسپرے کا سامان مہیا کیاجن کی کل مالیت 5 ملین امریکی ڈالر ہے۔ چین نے اینٹی ٹڈی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن آف پاکستان کو 200 حفاظتی سوٹ ، 4550 فیس ماسک ، 200 چشمیں اور 50 جوڑے لونگ شوزبھی فراہم کیے۔ سی پیک کے تحت چین زرعی ٹیکنالوجی ، کیڑے مار ادویات کے سازوسامان ، اہلکاروں کی تربیت ، جدید ترین روک تھام اور کنٹرول ایپلائینسز کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

Comments Off on چینی امداد کے سبب پاکستان کو ٹڈیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنےمیں مدد ملی۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …