چینی انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کے سبب مکئی اور سویابین کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
.
پنجاب اور سندھ میں پھیلے ہوئے 13 پلاٹوں میں مکئی اور سویابین کی خزاں کی بوائی مکمل ہوچکی ہے جس میں چینی کاشتکاری کی اعلٰی پیداواری ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔یہ کاشتکاری 150 ایکڑ سے زائد اراضی پر کی گئی ہے جو کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔ مقامی کسانوں نے اس کاشتکاری ٹیکنالوجی کے بارے میں جاننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ تربیتی سیشن انٹروکروپنگ سینٹر میں منعقد کیے جائیں گے جو مشترکہ طور پر سیچوان زرعی یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے بنایا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






